اسرائیل کی داخلی خفیہ ایجنسی شین بیت نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اسرائیلی جوہری اسلحہ کا سراغ لگانے اوراس کے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے-
رپورٹ کے مندرجات کے مطابق جاسوسی کے لئے امریکی سفارت خانے کے تربیت یافتہ ملازمین استعمال کئے جاتے ہیں- جاسوسی کے متعلق باب اسرائیلی خفیہ ادارے ’’شین بیت‘‘ کے ریٹائرڈ افسر باراک بن زوز نے تحریر کیا ہے-
باراک بن زوز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جوہری اسلحہ کی جاسوسی کرنے کی امریکی کوششیں تل ابیب کے لئے نقصان دہ نہیں ہیں کیونکہ امریکی اور اسرائیلی انتظامیہ کے تعلقات بہت مضبوط ہیں-