اسرائیل اپنی جیلوں میں قید دوسو تیس فلسطینی قیدیوں کوپیر کو رہا کرے گا۔اسرائیل نے گزشتہ ماہ فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ خیر سگالی کے جذبے کے تحت اسرئیلی جیلوں میں قید گیارہ ہزار میں سے ڈھائی سو قیدیوں کورہا کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اسرئیل دو سو تیس قیدیوں کا رہا کررہا ہے۔
اسرائیلی وزارتی کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے صرف ان قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے جن کے ہاتھ اسرائیلیوں کے خون میں نہیں رنگے ہیں۔دوسری جانب رہا کئے جانے والے فلسطینیوں کے خاندان اپنے پیاروں کے استقبال کے لئے بے چین ہیں۔
ان افراد کا کہناہے کہ انہیں اپنے بیٹوں کی رہائی پر بہت خوشی ہورہی ہے لیکن مکمل خوشی اس وقت ہوگی جب تمام فلسطینی قیدیوں کا رہا کردیا جائے۔ادھر حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی رہائی کے لئے اسرائیل پر دباؤمیں اضافہ کیا جائے گا۔