اٹلی میں شد ید بارشوں کے بعد حکام نے ملک بھرمیں ایمر جنسی نافذ کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق روم میں دریائے تیبرکی سطح شد ید بارشوں کے باعث 16فٹ تک بلند ہو گئی ہے شہر ی دفاع کے محکمے نے دریائے تیبر میں ممکنہ تغیانی کے باعث آس پاس کے علاقوں کو خالی کر الیا ہے ۔
روم کے میئر Gianni Alemannoکے مطابق دارلحکومت بارشوں سے چھوٹے دریا ؤں میں پانی کی سطح خطر ناک حد تک بلند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے روم اور دیگر شہر وں میں کسی بھی وقت سیلاب آسکتا ہے