شنبه 10/می/2025

اسرائیل، انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب ہے: اقوام متحدہ

بدھ 10-دسمبر-2008

  انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پراقوام متحدہ کے ماہر کا کہنا ہے کہ اسرائیل انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور اسکے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔

فلسطین میں انسانی حقوق کے ماہر اوراقوام متحدہ کے ماہر رچرڈ فاک کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داری پوری کرتے ہوئےاسرائیل کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے اور وہ لوگ جو اسرائیل کے تشدد اور ظلم کا شکار ہیں ان کو اسرائیل سے نجات دلانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف غزہ میں شہریوں پر عائد پابندیوں کی تحقیقات کرائے۔ رچرڈ فاک نے کہا کہ اگر اسرائیل کی حکومت اور فوج غزہ کے سانحے میں ملوث ہے توان کے خلاف بین الاقوامی جرائم کے تحت مقدمات قائم کئے جائیں۔ 

 

 

مختصر لنک:

کاپی