یکشنبه 11/می/2025

ٹونی بلیئر کا مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل پر انتباہ

جمعہ 5-دسمبر-2008

مشرق وسطی کے بارے میں گروپ چار کے خصوصی نمائندے ٹونی بلئیر نے بدھ کو غزہ کی پٹی کو دوبارہ امن عمل میں شامل کرنے کے بارے میں نئی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے اور خبردار کیاہے کہ مسئلہ فلسطین کے مجوزہ دوریاستی حل کے لئے وقت ہاتھ سے نکلا جا رہا ہے.

بلئیر نے غزہ کے مستقبل کے حوالے سے اپنا ایک نیا فارمولہ پیش کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کو یا تو آئندہ انتخابات میں شکست سے دوچار کرکے اقتدار سے نکال باہر کیا جائے یا پھر وہ اسے سیاسی عمل میں شامل کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے لئے اسے اسرائیل کے خلاف اپنے سخت موقف سے دستبردار ہونا ہوگا.

ٹونی بلئیر نے بدھ کوواشنگٹن میں خارجہ تعلقات کونسل کے زیراہتمام خارجہ پالیسی کے ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ہمیں غزہ کے بارے میں ایک نئی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے.کیونکہ آپ غزہ کو الگ تھلگ کرکے امن معاہدہ نہیں کرسکتے”.

مختصر لنک:

کاپی