شنبه 10/می/2025

اسرائیل اور نیٹو ممالک کے درمیان دفاعی میدان میں تعاون پر اتفاق

جمعہ 5-دسمبر-2008

اسرائیل اور نیٹو ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ، فوجی تعاون اور مشترکہ فوجی مشقوں کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے-

ذرائع کے مطابق اسرائیل اور نیٹو اتحاد کے درمیان ایک ماہ قبل عارضی سطح پرخفیہ معلومات کے تبادلے سے متعلق معاہدہ طے پا گیا تھا، اس سلسلے میں اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیونی برسلز میں نیٹو وزراء خارجہ سے ملاقات کر رہی ہیں تاکہ معاہدے کو عملی شکل دینے کے لیے مختلف پہلوئوں پر غور کیا جا سکے-
 
اسرائیلی وزیر خارجہ نیٹو ممالک کے اشتراک سے مختلف ممالک میں فوجی مشقوں کے انعقاد کے لیے کوششیں کر رہی ہیں، اس سلسلے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے-اسرائیل فلسطینی تحریک آزادی کچلنے کے لیے نیٹو ممالک سے تعاون کے حصول کی کوشش میں ہے-

مختصر لنک:

کاپی