اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے-
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برسلز میں یورپین پارلیمنٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیونی نے کہا کہ ہماری حکومت اناپولس کانفرنس کے فریم ورک کے تحت فلسطینیوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات جاری رکھے گی
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین فلسطینی اسرائیلی جاری امن مذاکرات میں ہمیں بھرپور تعاون فراہم کرے- انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات میں عالمی برادری کو مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ہے-