یکشنبه 11/می/2025

اسرائیلی فون کمپنی نے موبائیل قرآن سروس کا آغاز کر دیا

بدھ 3-دسمبر-2008

ایک اسرائیلی موبائیل فون کمپنی نے اپنے صارفین کے لئے حج کے موقع پر قرآن کریم کا موبائیل نسخہ فروخت کے لئے پیش کیا ہے۔ کمپنی نے یہ اقدام عرب مسلمانوں پرمشتمل متوقع صارفین کی ایک بڑی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے اٹھایا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق "پیلی فون” کمپنی کے صارفین ڈیڑھ ڈالر ماہانہ ادا کر کے قرآن کریم کی سورتیں اور آیات ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین سکرین پر مصحف کا نسخہ پڑھ بھی سکتے ہیں۔
 
پیلی فون کے ڈائریکٹر موتی کوہین کا کہنا ہے کہ یہ سروس ان صارفین کے لئے ہے کہ جو ہر جگہ قرآن سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہ یہ ایک فطری بات ہے کہ ہم اس آبادی کو ہدف بنا رہے ہیں کہ جو ایسی سروس استعمال کرنا چاہتی ہے۔ ان کے مطابق کمپنی کے عرب خریدار اس سلسلے میں بہت زیادہ برجوش ہیں۔
موتی کوہین کا کہنا تھا کہ عرب مسلمان اپنے دین سے زیادہ قریب ہیں اور وہ دن میں پانچ وقت نماز ادا کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ عرب خریداروں کی بڑی تعداد ہماری اس پیشکش سے فائدہ اٹھائے گی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کی پہلی موبائیل کمپنی "پیلی فون” کے پندرہ فیصد صارفین عرب مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں میں موبائیل فون کے استعمال کی شرح پینتیس فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے، جسے دیکھتے ہوئےعربوں میں ان کی پراڈکٹ کو پذیرائی ملنے کا امکان ہے۔

گذشتہ برس یہودی صارفین کے لئے کمپنی نے اولڈ ٹیسٹیمنٹ پر مبنی "انجیل سروس” شروع کی تھی۔ امریکا میں اے ٹی اینڈ ٹی موبائیل کمپنی مذہبی معلومات پر مبنی ایسی خدمات عند الطلب فراہم کرتی ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی