عرب خبر رساں ادارے’’قدس پریس‘‘ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق تمام شہداء کا تعلق غزہ کی پٹی سےفلسطین میں قابض یہودی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران رواں سال میں اب تک 488 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے، جبکہ سال2000ء کے بعد سے اب تک5462 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں-
رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی جماعتوں کے درمیا ن جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی، بمباری اور در اندازی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا- رواں سال جولائی میں مصر کی ثالثی سے فلسطینی عسکری تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والی زبانی سیز فائر کے دوران 43 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے-
رپورٹ کے مطابق قابض فوج کی مسلسل ریاستی دہشت گردی کے دوران جنوری میں 91، فروری میں88 ، مارچ میں 121 ، اپریل میں76، مئی میں 44، جون میں 29، جولائی میں سات ستمبر اور اکتوبر میں چھ چھ شہریوں کو شہید کیا گیا –
اس طرح سال 2000 ء کے بعد سالانہ شہداء کی تعداد اس طرح ہے- سال 2001ء میں900 ، 2002 میں1115، 2003، میں693، 2004 میں 912، 2005 میں 240، 2006میں692، اور گزشتہ برس2007 میں 412 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا-