لیکوڈ پارٹی سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی رکن پارلیمنٹ جلعاد اردان نے حکومت کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹوں سے بچنے لیے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے-
پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردان نے کہا کہ حکومت غزہ کے قریب چھوٹی چھوٹی جیلیں تعمیر کرے، یہ قید خانے کسی باونڈری وال کے بغیر تعمیر کی جائیں، قیدخانے غزہ کے قریب یہودی کالونیوں کے ارد گرد تعمیر کیے جائیں-
ان قید خانوں میں حماس اور جہاد اسلامی کے قیدیوں کو رکھا جائے-یوں غزہ سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی طر ف سے داغے جانے والے راکٹوں سے ان یہودی کالونیوں کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے-