امام کعبہ شیخ عبد الرحمن السدیس نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی اختلافات ختم کر کے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں-
امام کعبہ شیخ عبد الرحمن السدیس نے کہا کہ امت مسلمہ اختلافات کا شکار ہو کر کمزور ہو رہی ہے، باہمی اختلافات دشمن نے پیدا کررکھے ہیں- انہوں نے عازمین حج کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ خود کو برے کاموں سے دور رکھیں- انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کا تحفظ اور سلامتی اللہ تعالی کے شعار میں ہے-

انہوں نے کہا کہ انتہاء پسندوں کی سرگرمیوں سے حرمین شریفین کا تقدس پامال نہیں ہوسکتا- انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے- ہمارے فلسطینی بھائی اسرائیلی قبضہ، عدم انصاف اور فلسطینیوں کے درمیان اختلافات اور تقسیم کے باعث تکلیف اور پریشانی اٹھارہے ہیں-
دوسری طرف سعودی عرب میں رواں سال حج کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں- لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں- رواں سال 30 لاکھ کے قریب عازمین حج کی آمد متوقع ہے-