شنبه 10/می/2025

بش کی اسرائیل سے دوستی فقید المثال ہے: ایہود اولمرٹ

ہفتہ 29-نومبر-2008

امریکی صدر بش اور مستعفی اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ میں دو ماہ کے دوران مشرق وسطی قیام امن معاہدہ طے پا جانے کی توقع کا اظہار کیا ہے-

اسرائیلی وزیر اعظم نے وائٹ ہائوس میں صدر بش سے الوداعی ملاقات مکمل کرلی- ایہود اولمرٹ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایسی آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کے مفاد میں ہے جو پر امن رہے- بش اور اولمرٹ نے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو ایک دوسرے کے بارے میں تعریفی کلمات کہے-
 
ایہود اولمرٹ نے کہا کہ وہ واشنگٹن صدر بش کا شکریہ ادا کرنے کے لیے آئے ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں اسرائیل کا ساتھ دیا اور اپنی دوستی نبھائی- بش کی اسرائیل سے دوستی فقید المثال ہے- ہم عراق میں صدر صدام سے چھٹکارے کے لیے بش کی کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے اور نہ ہی اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان قیام امن کے لیے بش کی جدوجہد کو بھولا سکتے ہیں، بش کا تاریخ میں نام بہادر راہنماء اور دوست کی حیثیت سے سنہری حروف میں لکھا جائے گا-

صدر بش نے جواب میں مستعفی اسرائیلی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ قیام امن کے راستے کے پابند رہے، وہ ایک بہادر راہنماء ہیں- انہوں نے امریکہ کے ساتھ سچی دوستی نبھائی- امید ہے کہ اسرائیل مستقبل میں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتا رہے گا-

مختصر لنک:

کاپی