شنبه 03/می/2025

یہودیوں کی اکثریت نے گولان کی پہاڑیاں شام کو دینے کی مخالفت کر دی

جمعہ 28-نومبر-2008

یہودی آباد کاروں کی اکثریت نے اسرائیل کی زیر تسلط گولان کی پہاڑیوں کو شام کے حوالے کرنے کی مخالفت کی ہے-

اسرائیل کے ایک تحقیقاتی ادارے کے تحت کیے گئے عوامی سروے میں 33 فیصد رائے دہندگان کا کہنا تھا کہ وہ گولان میں موجود اپنے مکانات خالی نہیں کریں گے-58 فیصد نے کہا کہ اسرائیل شام سے ایسا کوئی معاہدہ نہ کرے جس میں گولان کا تمام علاقہ شام کو دے دیا جائے اور اسرائیل کے پاس کچھ بھی نہ رہے-
 
46 فیصد کا مطالبہ تھا کہ اسرائیلی حکومت کسی قیمت پر بھی گولان کا قبضہ نہ چھوڑے-61 فیصد کا خیال ہے گولان کی پہاڑیوں کے بارے میں کیا گیا کوئی بھی فیصلہ آئندہ انتخابات پر گہرے اثرات مرتب کرے گا –
 
سروے رپورٹ کے مطابق 77 فیصد نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کسی امن معاہدے کوخارج از امکان قرا ردیا، جبکہ 40 فیصد نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کی-

مختصر لنک:

کاپی