اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینوں کے حقوق کے تحفظ اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات کو محدود کرنے کیلئے 6 قرار دادیں منظور کر لیں۔
امریکا اور اسرائیل نے قرار دادوں کی مخالفت میں جبکہ 100 اراکین نے حق میں ووٹ ڈالے۔ جمعرات کوذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مشرق وسطی میں تنازعات اور فلسطینوں کی حالت ناگفتہ بہ پر گذشتہ دو روز سے جاری بحث کے اختتام پر بھاری اکثریت سے فلسطینوں کے حقوق کے تحفظ اور مقبوضہ بیت المقدس اور گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی اقدامات کو محدود کرنے کیلئے 6 قراد دادیں منظور کر لی گئیں۔ اجلاس میں مشرق وسطی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی گئی ۔