مستعفی اسرائیلی وزیراعظم ایہو داولمرٹ نے دورہ امریکہ کے موقع پر صدر بش کو ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے آگاہ کیاہے- اخبار الخلیج کے مطابق اسرائیلی موقف خواہ کچھ بھی ہو تل ابیب ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے امکانات پر غور کررہا ہے-
وزیراعظم کی حیثیت سے آخری دورہ واشنگٹن میں صدر بش نے نئی امریکی انتظامیہ پر دباؤ کے لیے بیانات جاری کئے-
ایہوداولمرٹ نے نو منتخب امریکی صدر باراک اوباما سے اناپولس کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد کی اپیل کی – انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان قیام امن باراک اوباما کی انتظامیہ کا بنیادی ہدف ہوگا-