سه شنبه 13/می/2025

بین الاقوامی برادری کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں: عبدالرحمن العطیہ

منگل 25-نومبر-2008

خلیجی تعاون کمیٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن بن حمد العطیہ نے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے- انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو فلسطینی عوام کے حوالے سے اپنی سیاسی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں-

بین الاقوامی برادری اسرائیلی حکام کو اقوام متحدہ کی  قراردادوں کی پاسداری کرنے پر مجبور کرے – بین الاقوامی برادری اسرائیل کو روڈ میپ کے مطابق ایسی فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے راستہ ہموار کرنے پر مجبور کرے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو-

 عبدالرحمن العطیہ نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت جاری رہنے کی مذمت کی اور اسرائیل کے خلاف دباؤ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ تل ابیب یہودی آبادکاری جاری رکھنے  بیت المقدس کو یہودی بنانے اور غزہ کے راستے بند کرنے جیسی سازشیں بند کردے- عبدالرحمن العطیہ نے فلسطینی جماعتوں سے قومی فلسطینی اتحاد پیدا کرنے کا مطالبہ کیا-

مختصر لنک:

کاپی