امریکا میں سب سے بڑے اسلامی خیراتی ادارے کے ذمہ داران کو فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کو ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالرز سے زیادہ مالی امداد مہیا کرنے پر مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے.واضح رہے کہ امریکا نے حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے.
امریکا کی تاریخ میں سب سے بڑے مقدمے میں پراسیکیوٹرز نے ہولی لینڈ فاٶنڈیشن پرالزام عاید کیا کہ اس نے انسانی امداد کو حماس کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے استعمال کیا اور اس تنظیم نے اسے اپنی عسکری شعبے کو مضبوط بنانے کے لئے استعمال کیا تھا.اس خیراتی ادارے کو 2001ء میں بند کردیا گیا تھا.
وکلائے صفائی نے کہا ہے کہ خیراتی فاٶنڈیشن ایک غیر سیاسی ادارہ تھی اور وہ اسرائیلی قبضے کے نتیجے میں مسائل کا شکارفلسطینیوں کی امداد کے لئے قانونی طریقے سے کام کررہا تھی.وکلائے صفائی نے کہا ہے کہ ان کے موکلین کے خلاف مقدمے کی بنیادی وجہ خاندانی تعلقات ہیں.
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی حکومت نے اسرائیلی دباٶ کی وجہ سے خیراتی ادارے کے خلاف ایک پرانی شہادت کی بنیاد پر مقدمہ دائر کیا تھا.