اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے کہاہے کہ نو منتخب امریکی صدر باراک اوباما قیام امن کے لیے سعودی عرب کی تجاویز کو پسندیدگی کی نظر سے دیکھتے ہیں-
شمعون پیریز نے برطانیہ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگومیں کہاکہ میں نے باراک اوباما سے سعودی تجویز پر تبادلہ خیال کیا تھا- باراک اوباما کے مطابق سعودی عرب کی تجویز مثبت قدم ہے – تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ہارٹز کے مطابق شمعون پیریز کے خیال میں سعودی عرب کی تجویز عربوں کے موقف میں ایک تبدیلی ہے –
عرب ہمیشہ ہر معاملے پر ڈٹے ہوئے تھے- قیام امن کے لیے سعودی عرب کی تجویز مکمل نہیں ہے کیونکہ اس میں یہودیوں کے حقوق کا خیال نہیں رکھاگیا- بالخصوص مسجد اقصی اور حرم قدس میں داخلے کے حوالے سے یہودیوں کے حق کو ختم کیاگیاہے-