ایران کے ممکنہ میزائل خطرہ سے نمٹنے کے لئے امریکا کی جانب سے اسرائیل میں میزائل شکن ریڈار سٹم کی تنصیب کے وعدے پر عملدرآمد کے طور پر دسمبر میں متذکرہ نظام کام شروع کردے گا۔
اسرائیل کے فوجی ریڈیو کے مطابق اس ضمن میں تعینات امریکی فوجی عملے نے فائنل ٹیسٹ شروع کردیئے۔ ریڈار سسٹم کی پہنچ 2 ہزار کلو میٹر ہے جو صحرائے نی گیو میں نصب کیا جائے گا۔ اس کی تنصیب اور کام کے لئے تقریباً 120 امریکی فوجیوں کو تعینات کیاگیا ہے۔