سه شنبه 13/می/2025

آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاجا تقریب کا بائیکاٹ

جمعہ 21-نومبر-2008

اسرائیلی صدر شمعون پیریزکی معروف برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ میں آمد کے موقع  پر طلبہ نے شدید احتجاج کرتے ان کی تقریر سننے سے انکار کردیا –
 
برطانوی اخبارات کے مطابق پیریز کے احاطہ یونیورسٹی میں داخل ہوتے ہی بڑی تعداد میں طلبہ نے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اسرائیلی صدر کو جنگی مجرم قرار دیا –

طلبہ نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کی جانب  سے غزہ کی پٹی میں مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کے نعرے ردج تھے اور اسرائیلی صدر کو جنگی مجرم لکھا گیا تھا-
 
اسرائیلی صدر نے اپنی تقریر کے دوران طلبہ کے احتجاج پرتشویش کا اظہار کیا – فلسطین میں اسرائیلی جنگی جرائم کو نظر انداز کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسرائیل غزہ کے بحران کا ذمہ دار نہیں ہے

مختصر لنک:

کاپی