اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے غزہ کے قریب قائم یہودی کالونیوں کے بعض اہم مکانات اور عمارات کو قلعہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے-
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق وزیر دفاع نے فوری طور پر پچاس عمارات کو قلعہ بند کرنے کی منظوری دی ہے، قلعہ بند کی جانے والی عمارات میں زراعت کے شعبے میں استعمال ہونے والی عمارات اور کارخانوں کے علاوہ رہائشی مکانات بھی شامل ہیں-

رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں کے کھیتوں کے قریب واقع تمام زرعی عمارات کو جلد از جلد قلعہ بند کردیا جائے گا – وزیر دفاع کی جانب سے عمارات کو قلعہ بند کرنے کا یہ اقدام یہودی آباد کاروں کی جانب سے خود کو تحفظ فراہم کرنے کے مطالبے کے بعد عمل میں آیا ہے-
یہودی آباد کاروں کی فلسطینی راکٹ حملوں کے حوالے سے بڑھتی ہوئی شکایات کے باعث اسرائیلی حکومت انہیں تحفظ فراہم کرنے کے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے-