آباد کاری کے امور کے ماہر ڈاکٹر خلیل التفکجی نے متنبہ کیا ہے کہ صہیونی حکومتیں مقبوضہ فلسطین کو عربوں سے خالی کر کے خالص یہودی ریاست بنانے کی سازش پر عمل پیرا ہیں-
انہوں نے کہا کہ 1983ء سے اسرائیلی تحقیقات میں یہودی ریاست کے موضوع پر گفتگو ہو رہی تھی- اراضی کی تبدیلی اور ام فحم کو اسرائیل سے نکالنے کے امکان پر حکمت عملی وضع کی گئی ہے- اراضی کی تبدیلی کی حکمت عملی کو اسرائیلیوں میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے-

غزہ سے خلاصی حاصل کر کے دیہاتی علاقوں کو اسرائل میں داخل کرنے کی سازش تیار کی گئی ہے – جن دیہاتی علاقوں کو اسرائیل میں داخل کیا جائے گا وہاں سے عربوں کو علاقہ بدر کیا جائے گا اور نسل پرستی کی بنیاد پر تعمیر کی جانے والے متنازعہ حفاظتی باڑ کے ذریعے ایک لاکھ پچیس ہزار فلسطینیوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں نکالا جائے گا- عکا اور بیت المقدس میں یہودی آباد کار جس طرح فلسطینی شہریوں پر دست درازیاں کررہے ہیں وہ اسی سازش کا حصہ ہیں-