اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ غزہ سے داغے گئے راکٹوں کا توڑ کرنے کے لیے متبادل طریقہ کار وضع کرے-
کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں غزہ پر فوج کے از سر نو حملوں پر غور کیا جائے، تاکہ راکٹ حملوں کی روک تھام کی جا سکے- انہوں نے کہا کہ غزہ پر اندھا دھند شیلنگ کے حوالے سے عدالتیں اجازت دینے سے گریز کرتی رہی ہیں، آئندہ اجلاس میں مشیر قانون کو بھی شامل کیا جائے اورانہیں اصل صورت حال سے آگاہ کیا جائے-

اس سے قبل اسرائیلی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ بنیامین بن الیعذر نے حکومت سے راکٹ حملوں کو رکنے کے لیے غزہ کی بجلی معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا ، جبکہ نائب وزیر اعظم حایم رامون نے بھی اسی طرح کا مطالبہ کر چکے ہیں-