سه شنبه 13/می/2025

غزہ کے خلاف ناکہ بندی اجتماعی سزا ہے : کلئر شارٹ

اتوار 9-نومبر-2008

برطانیہ کی سابق وزیر ترقی کلئر شارٹ نے غزہ کے خلاف اسرائیلی ناکہ بندی کو اجتماعی سزا قرار دیا ہے – انہوں نے غزہ پہنچنے پر بیان میں کہاکہ اسرائیل کو غزہ کے انتخابی نتائج اور اس کے نتیجے میں بننے والی جمہوری حکومت پسند نہیں آئی جس کے بعد وہ اہلیان غزہ کو اجتماعی سزا دے رہاہے- 

مغربی حکومتوں کی اسرائیل کی حمایت منافقت ہے- کلیر شارٹ نے مزید کہاکہ یورپی حکومتوں نے ناکہ بندی کے حوالے سے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کرکے حماقت کی ہے – غزہ کے خلاف ناکہ بندی غلطی ہے اور ہم برطانوی حکومت کے موقف سے خوش نہیں ہیں-

برطانیہ کی سابق وزیر نے کہاکہ سمندر کے ذریعے غزہ پہنچنا اور ناکہ بندی توڑناان کے لیے خوشی کی بات ہے – واضح رہے کہ کلئر شارٹ کشتی کے ذریعے غزہ پہنچی ہیں-

مصر نے رفح سرحد کے ذریعے غزہ جانے سے انہیں منع کردیاتھا- کلئر شارٹ نے کہاکہ ہم نے فلسطین کے اسیر ارکان پارلیمنٹ کی تصویریں دیکھی ہیں- یورپ کے پارلیمنٹرینز اہلیان غزہ کے حالات جاننے کے لئے غزہ کا دورہ کریں گے –

مختصر لنک:

کاپی