سه شنبه 13/می/2025

صہیونی جنگی مجرموں کے تعاقب کے لیے عالمی کانفرنس کا انعقاد

ہفتہ 8-نومبر-2008

مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں ایک بین الاقوامی انسانی حقوق کی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس کا مقصد فلسطین میں جنگی  جرائم کے مرتکب صہیونیوں کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمات کے لیے لائحہ عمل طے کرنا ہے-

مصر میں ہفتہ اور اتوار کے روز جاری رہنے والی اس کانفرنس میں کا اہتمام فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق نے کیا ہے، جسے کئی دیگر عرب اور غیر ملکی انسانی حقوق کے اداروں کا تعاون حاصل ہے- کانفرنس میں عالمی سطح پر انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے مندوبین بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں-

مرکز برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری ایک بیان میں دنیا بھر کے انسانی حقوق کے اداروں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے- بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد فلسطین میں یہودی فوج کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، قاتلانہ حملوں میں فلسطینیوں کی شہادتوں اور اندھا دھند بمباری کے ذریعے ہنستی بستی آبادیوں کو اجاڑ دینے کی یہودی کارروائیوں سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے-

کانفرنس کے شرکاء صہیونی جنگی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے عالمی عدالتوں میں مقدمات قائم کرنے کے مختلف طریقوں پر بھی غور کریں گے- تین سیسشین میں ہونے والی اس کانفرنس میں دنیا بھر کے ماہر قانون دان اور معروف وکلا بھی شرکت رہے ہیں-
 
واضح رہے کہ صہیونیوں کے خلاف جنگی مقدمات کے قیام کے سلسلے میں فلسطینی مرکز  برائے انسانی حقوق کو یورپین یونین اور ہالینڈ کی تنظیم الکسفام نوفیب کا مالی تعاون بھی حاصل ہے-

مختصر لنک:

کاپی