سه شنبه 13/می/2025

مصر اور تیونس کے سفیروں کو حرم ابراہیمی میں داخلہ ممنوع

جمعہ 7-نومبر-2008

قابض اسرائیلی حکام نے مصر اور تیونس کے سفیروں کو الخلیل میں تاریخی مذہبی مقام حرم ابراہیمی میں داخل ہونے سے روک دیا-

تفصیلات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ہاں سفارتی خدمات انجام دینے والے سفیروں اشرف عقل اور حمد حباس سمیت مقامی اور غیر ملکی مندوبین کو حرم ابراہیمی میں داخلے اجازت نہ دی- ان کی آمد سے قبل قابض فوج نے بڑی تعدا د میں حرم کے ارد گرد ناکہ بندی کر کے تمام راستے بندکر دیے تھے-
 
سفیروں اور انسانی حقوق کے مندوبین کی الخلیل آمد کا مقصد شہر میں فوجی ناکہ بندی سے پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لینا تھا-

مختصر لنک:

کاپی