سه شنبه 13/می/2025

غزہ کے حالات کے بارے میں اقوام متحدہ کی اہل کار کو بریفنگ

بدھ 5-نومبر-2008

غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرانے کے لیی فلسطینی مہم کے اراکین نے انسانی حقوق کی سابق ہائی کمشنر میری رابن سن سے انسانی حقوق تنظیموں کے نمائندوں کے ہمراہ ملاقات کی اور اسرائیل کی جانب سے دو برس قبل غزہ کی پٹی کا محاصرہ کیے جانے کے بعد سے اب تک ہونے والے تباہ کن نقصانات سے آگاہ کیا-

اراکین نے اکس فسم انٹرنیشنل کی اعزازی صدر اور وفد کے دیگر اراکین کو محاصرہ زدہ فلسطینیوں کو درپیش گوناگوں مشکلات سے آگاہ کیا- نیز بتایا کہ اسرائیلی محاصرے کے بعد صحت تعلیم اور تجارت کے شعبوں پر کیا کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں-

اراکین نے واضح کیا کہ فلسطینی عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے غیر سرکاری تنظیمیں اور ادارے کردار ادا کرسکتے ہیں- وفد کے اراکین نے غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے پر رابن سن کو خراج تحسین پیش کیا- رابن سن نے اپنے خطاب میں فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیار-

مختصر لنک:

کاپی