سه شنبه 13/می/2025

اسرائیل مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری ترک کرے: روس

پیر 3-نومبر-2008

روس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کا سلسلہ ترک کر دے-

روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں مغربی کنارے میں کسانوں پر اسرائیلی شہریوں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے پر تشدد واقعات بند ہونے چائیں-

ترجمان نے کہا کہ یہودی بستیوں کی تعمیر و توسیع پر مبنی پالیسی خطے میں قیام امن کیلئے جاری مذاکراتی عمل کے لئے نقصان دہ ہے- اس سلسلے کو روکنے کی ضرورت ہے-

مختصر لنک:

کاپی