سه شنبه 13/می/2025

امریکہ کو مشرق وسطی میں دوہرا معیار ترک کرنا ہو گا: شہزادہ ترکی الفیصل

پیر 3-نومبر-2008

امریکہ میں سعودی عرب کے سابق سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ امریکہ کومشرق وسطی سے متعلق بعض امور پر دوہرا معیار ترک کرنا ہو گا-

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق امریکہ عرب تعلقات کے بارے میں امریکی نیشنل کونسل کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ امریکہ کو مشرق وسطی سے متعلق بعض امور پردوہرا موقف ترک کرنا ہو گا اور اس سلسلے میں امریکہ کو اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانا ہو گی-
 
انہوں نے سعودی عرب کے خلاف سابق امریکی وزیر خارجہ کے ریمارکس کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کا لب و لہجہ کسی طرح بھی درست قرار نہیں دیا جا سکتا وہ بھی اس صورت میں جب کوئی ایسی شخصیت ایسا رویہ اختیار کرے-

مختصر لنک:

کاپی