سه شنبه 13/می/2025

لبنان میں تیس سال سے سر گرم جاسوس کے نیٹ ورک کا انکشاف

پیر 3-نومبر-2008

لبنانی فوج نے انکشا ف کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک خطرناک گروہ کا سراغ لگایا ہے جو گزشتہ تیس سال سے یہودیوں کے لیے جاسوسی میں ملوث ہے-

بیروت سے شائع ہونے والے عربی روزنامے ’’السفیر‘‘ نے اپنی رپورٹ میں لبنانی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاسوس کے نیٹ ورک کا سب سے بڑا مرکز بیروت کے مغربی علاقے وادی بقاع میں پایا گیا ،جہاں حکام نے ایک خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر گروہ کے سر غنہ سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے-

زیر حراست  ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور نیٹ ورک بڑھانے کے لیے مقامی شہریوں کو اپنے ساتھ بھرتی کرنے کا اعتراف کیا ہے- ملزمان کا کہنا ہے کہ ان کے اسرائیلی خفیہ اداروں سے بھی براہ راست تعلقات ہیں- حکام نے چھاپے کے دوران ایک کار سمیت جدید ترین مواصلاتی نظام کے حامل متعدد موبائل فونزاور کیمروں کے علاوہ دیگر اہم دستاویزات بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں-

واضح رہے کہ جاسوسی نیٹ ورک کا مرکز ایک ایسے مقام پردریافت کیا گیا جہاں اس کے آس پاس کئی اہم فوجی اور حساس تنصیبات قائم ہیں-رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جاسوسی کے لیے کام کرنے والے اس گروہ  نے 2006 ء کی جنگ میں اسرائیلی فوج کو لاجسٹک تعاون سمیت دیگر اہم معلومات فراہم کی ہوں گی-

مختصر لنک:

کاپی