اردن کے دارالحکومت عمان میں اسلامی تحریک نے مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے بہت بڑا مظاہرہ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی- مظاہرین نے کتبے اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر مسجد اقصی کے دفاع کے نعرے درج تھے-
مقررین نے مسجد اقصی کی حفاظت کے عزم کا اظہار کیا اورمسجد اقصی کو شہید کرنے کی یہودی سازشوں کی مذمت کی- اردن میں اخوان المسلمون کے امیر ڈاکٹر ہمام سعید نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحریک کے کارکنان مسجد اقصی کی فوج ہیں- وہ مسجد اقصی کی آزادی کے لیے مجاہدین کے شانہ بشانہ جہاد کریں گے- اخوان المسلمون کے امیر نے مزید کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام کی ناکامی کے بعد اسلامی نظام معیشت ہی دنیا کے لیے بہترین نظام ہے-

اردن میں اسلامک ایکشن فرنٹ کے جنرل سیکرٹری زکی بنی ارشید نے کہا کہ آج بدنام زمانہ اعلان بلفور کی منظوری کو نو برس مکمل ہوچکے ہیں- اعلان بلفور کے تحت فلسطینی عوام کی لاشوں پر صہیونی ریاست قائم کی گئی-
زکی بنی ارشید نے کہا کہ یہودی کہتے ہیں کہ بیت المقدس کے بغیر اسرائیل کی کوئی قیمت نہیں اور ھیکل سلیمانی کے بغیر بیت المقدس کی کوئی حیثیت نہیں جبکہ مقبوضہ بیت المقدس کے بغیر اردن ، فلسطین اور اسلامی ممالک کی کوئی قیمت نہیں- جب تک بیت المقدس آزاد نہیں ہوتا ہم میں سے کوئی آزاد نہیں ہے- صہیونی سازشوں کے باوجود ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ یہودی جو بھی کرنا چاہتے ہیں کرلیں بالآخر مسجد اقصی آزاد ہوگی-