لیبیا اور روس جوہری شعبے میں تعاون کے لیے ایک معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں جس کے تحت روس لیبیا کو پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اس معاہدے کے تحت روس لیبیا کو سویلین نیوکلیئر ریکٹر ڈیزائن، تعمیر اور چلانے میں مدد کرنے کے علاوہ ان کے لیے ایندھن بھی فراہم کرے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اس معاہدے کے تحت روس لیبیا کو سویلین نیوکلیئر ریکٹر ڈیزائن، تعمیر اور چلانے میں مدد کرنے کے علاوہ ان کے لیے ایندھن بھی فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ سویت یونین کے ختم ہوجانے کے بعد لیبیا کے صدر معمر قدافی کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس دورے کے دوران معمر قدافی روس کے صدر دمتری میدادف اور وزیر اعظم ولادمیر پوتن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں
لیبیا کے صدر کا روس کا یہ دورہ روس کی طرف سے تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کی طرز پر گیس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم بنانے کی کوششوں کے پس منظر میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔