شنبه 10/می/2025

حزب اللہ کے خلاف جنگ سے بہت کچھ سیکھا: باراک

اتوار 2-نومبر-2008

اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے کہا ہے کہ 2006ء میں حزب اللہ کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کی وجہ سے ہمارے فوجیوں کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے-
 
اس جنگ نے ہمیں آئندہ کی جنگوں کی تیاری میں مدد فراہم کی ہے- اسرائیلی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے ذریعے فوج نے بہت کچھ سیکھا ہے- دفاعی بجٹ کم ہونے کے باوجود فوج نے خود کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے-

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل اب ماضی کی طرح نہیں بلکہ اس کے پاس موجود سامان حرب و ضرب کہیں بہتر ہے- اب اسرائیل کسی بھی جنگ میں شکست نہیں کھا سکتا-

مختصر لنک:

کاپی