اسرائیلی فوجی ترجمان نے فلسطینی مجاہدین کو فوجی ساز و سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے-
فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ حکام نے حال ہی میں کارروائی کر کے کرم ابو سالم گزرگاہ کے قریب سے ہزاروں فوجی جیکٹیں قبضے میں لے لیں، جو غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کو بھیجی جارہی تھیں-
ترجمان نے الزام عائد کیا کہ فوجی ساز و سامان کی سمگلنگ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور جہاد اسلامی ملوث ہیں- فوج نے ایک ٹرک پر لادی گئی ان فوجی جیکٹوں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے کر اس کی تفتیش شروع کردی ہے-