اسرائیلی فوج میں عسکری خدمات سے فرارروز کا معمول بن چکا ہے- کثیر الاشاعتی عبرانی اخبار’’معاریف‘‘ نے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی تاریخ میں فوج سے فرار کی سب سے بڑی کارروائی کا انکشاف کیا ہے-
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس نے ایسے آٹھ ڈاکٹروں کو حراست میں لیا ہے جو فوجیوں کوبیماریوں کے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں ملوث بتائے جاتے ہیں-
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس نے ایسے آٹھ ڈاکٹروں کو حراست میں لیا ہے جو فوجیوں کوبیماریوں کے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں ملوث بتائے جاتے ہیں-
تفتیش کے دوران زیر حراست ڈاکٹروں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے خفیہ ایجنٹوں کے ذریعے فوجیوں کو جعلی میڈیکل سر ٹیفکیٹ جاری کرتے رہے ہیں اور اس کے بدلے میں بھاری رقوم رشوت کے طور پر لے چکے ہیں- انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے دیے گئے طبی اجازت ناموں سے سینکڑوں فوجی اہلکار فوجی خدمات سے جان چھڑا چکے ہیں-
اسرائیلی فوج میں اس امر کی تفتیش اس وقت شروع ہوئی جب بڑی تعداد میں فوجیوں نے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے ذریعے فوج سے سبکدوشی لیے درخواستیں دیں- حکام نے اسرائیلی فوج کے لیے طبی امداد فراہم کرنے والے سول ڈاکٹروں کو ادویات فراہم کرنے سے روک دیا ہے، جبکہ دوسری جانب فوجی ڈاکٹروں کے لیے بھی میڈیکل سر ٹیفکیٹ جاری کرنے لیے شرائط سخت کردی ہیں-