اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اسرائیل پر حملے کی تیاری کررہی ہے- عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ حماس اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے مزید فوجی اغواء کرنا چاہتی ہے-
اس مقصد کے لیے وہ تل ابیب میں اپنے اہلکار داخل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے- رپورٹ کے مطابق فوجیوں کے اغواء کے علاوہ حماس کے پیش نظر بعض دیگر اہداف بھی ہیں- حماس اسرائیلی فوجی کیمپوں پر بارود سے بھری گاڑیوں کے ذریعے بھی حملے کے بارے میں سوچ رہی ہے-
اپنے اہداف کے حصول کے لیے حماس اسرائیلی سویلین کو بھی گرفتار کرسکتی ہے- رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ حماس نے غزہ کا اقتدار سنبھالنے کے بعد خود کو دفاعی بنیادوں پر مضبوط کیا-