القدس میں نامزد اسرائیلی مئیر سنیر برکات نے ایک تقریب میں حلفاً کہا ہے کہ اگر وہ مئیر منتخب ہوگئے تو وہ القدس میں زیادہ سے زیادہ یہودیوں کو بسائیں گے-
عبرانی اخبار ’’ہارٹز‘‘ کے مطابق اسرائیلی لیبر پارٹی کے حمایت یافتہ سیکولر برکات نے القدس دورے کے دوران کہا کہ القدس کو یہودی شہر بنانا ان کا نصب العین ہے- وہ القدس میں یہودی عبادت گاہوں کی تعمیر پر بھی خاص توجہ دیں گے-
اخبار نے اسرائیلی نامزد مئیر کے بیان کو یہودی آبادکاری کے حوالے سے نہایت خطرناک قرار دیا ہے- رپورٹ کے مطابق برکات کی جانب سے حلفاً یہودی آبادکاری کا اعلان کرنا خطے میں اشتعال اور یہودیوں کے خلاف نفرت میں مزید اضافے کا باعث بنے گا-