جمعه 09/می/2025

اسرائیل: حکومت کا فیصلہ آج

اتوار 26-اکتوبر-2008

اسرائیل کی وزیر خارجہ زپی لیونی اتوار کو یہ اعلان کریں گی کہ آیا وہ مخلوط حکومت قائم کرنے کی کوششوں میں کامیاب رہی ہیں یا نہیں۔

ناکامی کی صورت میں وہ وسط مدتی انتخابات کرانے کا اعلان کریں گی۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق انہوں نے مخلوط حکومت قائم کرنے کی کوششیں ترک کرتے ہوئے ملک میں تازہ پارلیمانی انتخابات کی سفارش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لیکن اس اطلاع کی دوسرے ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق تازہ پارلیمنانی انتخابات فروری میں کرائے جانے کا امکان ہے۔ محترمہ زپنی نے ممکنہ اتحادی جماعتوں کو حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے اتوار تک کا وقت دیا تھا۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق تازہ انتخابات کرانے کا فیصلہ ایک اہم ممکنہ اتحادی جماعت کے بات چیت سے الگ ہو جانے کے بعد کیا گیا۔

صدر شمعون پیریز نے تنازعات کا شکار وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے مستعفی ہوجانے کے بعد زپی لیونی کو حکومت سازی کی دعوت دی تھی۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق وہ صدر کو اپنے فیصلے سے اتوار کو مطلع کریں گی۔ نامہ نگاروں کے مطابق اگر محترمہ لیونی وسط مدتی انتخابات کراتی ہیں تو انہیں سابق وزیر اعظم بنیامن نیتنن یاہو کی لیکود پارٹی سے سخت مقابلے کا سامنا ہوگا۔

اسرائیل کا سیاسی منظرنامہ انتہائی پیچیدہ ہے اور وہاں مخلوط حکومت تشکیل وہاں کبھی آسان نہیں ہوتا۔حکومت بنانے میں کامیاب ہوجانے کی صورت میں وہ گولڈا میئر کے بعد ملک کی دوسری خاتون وزیر اعظم ہوں گی۔ انہیں گزشتہ ماہ ہی قدیمہ پارٹی کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔خفیہ ایجنسی موساد کی سابقہ ایجنٹ زپی لیونی نے بینیامین نیتن یاہو کی جماعت کو بھی حکمران اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی