سه شنبه 13/می/2025

برازیل کی اسرائیل و فلسطین مذاکرات میں مدد کی پیشکش

اتوار 26-اکتوبر-2008

برازیل کے صدر لولاڈی سلوا نے کہا ہے کہ برازیل اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے-
 
فلسطین کے وزیر اطلاعات و خارجہ امور دیار المالکی کے ساتھ ملاقات کے دوران صدر ڈی سلوا نے کہا کہ برازیل فلسطینیوں کے ساتھ توانائی، انفراسٹرکچر اور کھیلوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کرنے کے لیے بھی تیار ہے-
 
برازیل کے وزیر خارجہ سلسوا موریم نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات میں برازیل کی شرکت کا اعلان فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی اور روسی صدر دمتری میدیدوف کے دورہ برازیل کے دوران کیے جانے کا امکان ہے-

انہوں نے کہا کہ برازیل اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات میں نئی اختراع پیدا کرسکتا ہے- انہوں نے عالمی مالیاتی بحران کے حوالے سے کہا کہ روس اور فرانس کے صدر کے ساتھ مالیاتی بحران بات چیت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہوگا-

مختصر لنک:

کاپی