خادم الحرمین الشریفین عبد اللہ نے مالیاتی بحران سے بچانے کے لیے سعودی کریڈٹ بینک کو دس ارب ریال دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق شاہ عبد اللہ نے حکومت کو سعودی شہریوں کو سب سے زیادہ قرضے دینے والے مالیاتی ادارے بینک التسلیف السعودی کو دس ارب سعودی ریال کی امدادی رقم کی فراہمی کےاحکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قرضے لینے والے سعودی شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہئے۔
یاد رہے کہ عالمی مالیاتی بحران کی وجہ سے سعودی بینک بھی متاثر ہوئے تھے جن میں سعودی کریڈٹ بینک سر فہرست تھا اور اس کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ تھا ۔