فلسطینی مقبوضہ شہر عکا کے یہودی میئر شمعون لانکری نے دھمکی دی ہے کہ عکا شہر میں اسرائیل کے خلاف آواز اٹھانے والوں کی گردن اڑا دی جائے گی-
یہودی میئر نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب کہ حال ہی میں عکا میں یہودیوں اور فلسطینیوں کے درمیان کئی خون ریز جھڑپیں ہو چکی ہیں-عکا میں ایک مذہبی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لانکری نے کہا ’’ عکا شہر ہمیشہ کے لیے یہودیوں کا ہے، ہمارے دشمن(فلسطینی) یہ سن لیں کہ اگر ان میں طاقت ہے تووہ عکا کو ہم سے آزاد کرا لیں‘‘-
انہوں نے کہا کہ یہودی عکا میں ماضی میں بھی اکثریت میں تھے اور آئندہ بھی اس اکثریت کو اقلیت میں نہیں بدلنے دیا جائے گا – لانکری نے دھکی آمیز لہجے میں کہا ہم اپنے دشمنوں کا تعاقب جاری رکھیں گے، یہودیوں کے خلاف اٹھنے والی سر کچل دیے جائیں گے- اس موقع پر اسرائیلی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ از ولائی نے تقریر کرتے ہوئے عکا میں مزید یہودی آباد کرنے کا بھی عہد کیا-