جمعه 09/می/2025

اسرائیل میں ’’سیاہ اوراق ‘‘ کی اشاعت پر پابندی

جمعرات 23-اکتوبر-2008

اسرائیلی حکام نے معروف عبرانی روزنامے’’یدیعوت احرونوت‘‘ کو 1948ء میں  یہودیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں پر مظالم کی تفصیلات شائع کرنے سے روک دیا-

اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر صحافی نے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں یہودیوں کے فلسطینیوں پر ان کے گھروں سے نکالنے کے دوران ڈھائے جانے والی مظالم کی تفصیلات جاری  کی گئی ہیں- اخبار نے یہ رپورٹ  ’’تاریخ کے سیاہ اورق‘‘ کے عنوان سے قسط وار شائع کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا-

رپورٹ کی پہلی قسط کے منظر عام پر آنے پر حکومتی دبائو کے بعد اس کی اگلی اقساط کی اشاعت روک دی گئی ہے-’’ سیاہ اوراق‘‘ میں ایسی تصاویر شامل کی گئی ہیں جن میں  یہودیوں کو فلسطینی عوام کو بہیمانہ انداز میں قتل کرتے، انہیں گرفتار کر کے ان پر تشدد کرتے ، بچوں کو ذبح کرتے  لوٹ مار کرتے دکھایا گیا ہے- دوسری جانب اخبار نے کہا ہے  فلسطینیوں پر یہودیوں کے مظالم کو بے نقاب کرنے کی  اس کاوش روکنا آزادی اظہار رائے کی سنگین خلاف ورزی ہے-

مختصر لنک:

کاپی