مصر میں آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر محسن ربیع نے کہا ہے کہ ان کا مصر میں یہودی تاریخی نواردات کو میوزیم بنا کر رکھنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مصر میں یہودی تنظیمو ں کی جانب سے اس حوالے سے دی گئی درخواستوں کے باوجود عجائب گھر بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ یہودی آثار قدیمہ اور تاریخی نوادرات پر مشتمل میوزیم محض ایک رائے ہے جسے عملی شکل دینے کا کوئی ارادہ نہیں -اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے بھی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں ہیں-