عالمی مالیاتی بحران کے بعد اسرائیل امریکہ سے ایف 35طیاروں کی خریداری کے معاہدے میں ترمیم کے راستے تلاش کررہا ہے-
اسرائیلی صحافتی ذرائع نے اعلی فوجی عہدیدار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تل ابیب معاہدہ طیارے خریدنے کی تعداد کے حوالے سے نظرثانی کررہا ہے- پنٹاگون نے اسرائیل کو جنگی جدیدترین طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی تھی- لیکن عالمی مالیاتی بحران سے اسرائیل بھی متاثر ہو ا ہے-