اسرائیل کے صدر شمعون پیریز نے نامزد وزیر اعظم زپی لیونی کو مخلوط حکومت قائم کرنے کے لیے مزید دو ہفتوں کی مہلت دیدی۔ اسرائیلی صدر نے زپی کی یہ درخواست منظور کر لی ہے کہ انہیں دو ہفتے مزید درکار ہیں، تاکہ وہ موجودہ حکمران اتحاد کو قائم رکھنے کے سلسلے میں مذاکرات کو مکمل کر سکیں۔
واضح رہے کہ زپی لیونی کو پچھلے ماہ کادیما پارٹی کا سربراہ بنایا گیا تھا۔ اور اگروہ آئندہ ہفتوں میں اس اتحاد کو قائم نہ رکھ سکیں تو پھر اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات ہو سکتے ہیں۔