سامی ابوزہری نے کہاکہ گیلاد شالیت کے اہل خانہ کو جان لینا چاہیے کہ اسرائیلی حکومت قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی ناکامی کا سبب ہے – حماس مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے لیکن اسرائیل جب تک قیمت ادا نہیں کرے گا گیلاد شالیت کی رہائی ممکن نہیں ہے-
دوسری جانب گیلاد شالیت سے اظہار یکجہتی کرنے والے بیسیوں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی شمالی راہداری کرم ابو سالم کو بند کردیا اور سڑک پر ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردی- جس سے غزہ جانے والے خوراک کے ٹرک سرحد پر پھنس گئے-
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق مغوی اسرائیلی فوجی کے والدکا مظاہرین کے ہمراہ اس جگہ پر پہنچناطے تھا جہاں سے اس کے بیٹے کو اغوا کیا گیا- اس مظاہرے کا مقصد حماس پر دباؤ ڈالنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے اسرائیل سے مذاکرات جاری رکھے- واضح رہے کہ مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کو اغوا کیاتھا اور اب اس کے اغوا کو 850دن گزر چکے ہیں-
