اسرائیلی وزارت دفاع نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ساتھ گیلاد شالیت کی رہائی سے متعلق بات چیت میں پیش رفت سے انکار کیا ہے- وزیر دفاع عاموس جلعاد نے کہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے بارے میں حماس کی پیش کردہ شرائط تسلیم نہیں کی گئیں-
انہوں نے کہا کہ گیلاد کی رہائی سے متعلق تمام ممکنہ ذرائع اختیار کرنے پر غور ہو رہا ہے- اس سے قبل ذرائع ابلاغ میں شائع خبروں میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل حماس کی جانب سے قیدیوں کی رہائی سے متعلق دی گئی فہرست قبول کرنے کو تیار ہے-