جمعه 09/می/2025

اسرائیلی ریسرچ سینٹر نے اقصی ٹیوب کو خطرناک قرار دیا

اتوار 19-اکتوبر-2008

اسرائیل کے ایک ریسرچ سینٹر نے فلسطین کی مصروف ویب سائٹ ’’اقصی یو ٹیوب‘‘ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجاہدین اسرائیل پر حملوں کے لیے عوام کو اکسانے کے لیے ویب سائٹ استعمال کررہے ہیں- اقصی ٹیوب پر دی گئی ویڈیو اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے جذبات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں میں جذبہ حریت میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں-
 
ایک جرمنی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی تحقیقاتی ادارے نے اقصی ٹیوب کو اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی ویب سائٹ سے ہم آہنگ قرار دیا ہے-
 
رپورٹ کے مطابق اقصی یو ٹیوب میں ایسا آڈیو اور ویڈیو مواد موجود ہے جس کا تعلق حماس کے زیر انتظام چلنے والے چینل ’’الاقصی‘‘ سے بہت مشابہت رکھتا ہے- ویب سائٹ پر جہاد سے متعلق ویڈیو کلپس کے علاوہ مشہور فلم ’’باب الحارہ‘‘ اور سابق صدر یاسر عرفات کی ویڈیو بھی موجود ہیں-

مختصر لنک:

کاپی