یکشنبه 11/می/2025

فتح کی جنرل کانفرنس کے حوالے سے انتظامی کمیٹی شدید اختلافات کا شکار

اتوار 19-اکتوبر-2008

فتح کے چھٹی جنرل کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے فتح پارٹی کی انتظامی کمیٹی شدید پھوٹ کا شکار ہے اور انتظامی کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی نتیجہ پر پہنچنے سے پہلے ہی ختم ہوگیا ہے-
 
اجلاس میں کانفرنس کے مقام اور تاریخ کا تعین کیا جانا تھا- اردنی خبر رساں ادارے ’’سرایا‘‘ کے مطابق فتح کے ایجنڈے میں شامل تمام نکات میں سے کسی ایک نکتے پر بھی اتفاق رائے نہیں کیا جاسکا- اجلاس کے آخری میں یہ کہا گیا کہ اب تک جن موضوعات پر اختلاف موجود ہے اور جو بات چیت کی جاچکی ہے اسے منظر عام پر نہیں لایا جائے گا-
 
ایک ہفتے سے جاری فتح کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس مسلسل بے نتیجہ جارہے ہیں- وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اتفاق رائے کے بجائے فتح قیادت مزید پھوٹ اور اختلافات کا شکار ہو رہی ہے-
 
رپورٹ کے مطابق اختالافات صرف انتظامی کمیٹی تک محدود نہیں بلکہ مرکزی کمیٹی کے اعلی سطحی عہدیداروں کے درمیان بھی اختلافات موجود ہیں- صدر محمود عباس اور فتح کے جنرل سیکرٹری فاروق قدومی کے درمیان بھی ظاہری گرم جوشی کے باوجود اختلافات ختم نہیں کیے جاسکے-

مختصر لنک:

کاپی