یہودی ریاست کی ابتداء عربوں کی سرزمین پر ہوئی، اس میں توسیع کا سلسلہ بھی جاری ہے، اب اس نے عربوں کی روایتی خوراک پر بھی حق جتانا شروع کردیا ہے- عرب حمس نامی خوراک صدیوں سے استعمال کرتے آرہے ہیں- ابلے ہوئے چنوں،زیتون کے تیل،لیموں کے رس،نمک اورلہسن سے تیار کردہ یہ غذاعرب ممالک کے علاوہ اسرائیل میں بھی بہت زیادہ مقبول ہے-
لبنانیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے وجود سے پہلے حمس لبنان میں استعمال ہوتارہاہے- اسرائیل کے وجود میں آنے سے پہلے حمس لبنانی کھانا تھا، یہ ہمارے آباواجداد کے دور سے استعمال ہورہا ہے-
لبنانی تاجروں کا کہنا ہے کہ حمس ان کا تخلیق کردہ روایتی خوراک ہے لیکن اسرائیل اس کی مارکیٹ اوربرآمد کے وقت اسے اپنی تخلیق اور روایتی خوراک بتاتا ہے- لبنان کی انڈسٹریل ایسوسی ایشن اسرائیل کی اس تجارتی بددیانتی پر یہودی ریاست کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کررہی ہے-
